کے ایس ای 100 انڈیکس میں37پوائنٹس کا اضافہ

karachi

karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز ہنڈ ریڈ انڈیکس ستانوے پوائینٹس اضافے کے ساتھ تیرہ ہزار سات سو پر بند ہوا۔ آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس سینتس پوائینٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزار سات سو پوائینٹس پر بند ہوا۔

مجمو عی طور پر تین سو تیرسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا جس میں ایک سو اسی کمپنیوں کے شئیرزکی قیمتوں میں اضافہ رہا اور ایک سو تیسرسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی ہو ئی جبکہ بیس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مارکیٹ میں کل اکتیس کروڑ اکیاسی لاکھ سے زائد شئیرز ٹریڈ ہوئے۔ کاروباری حجم چھ ارب چوہتر کروڑ چھپن لاکھ مالیت سے زائد رہا۔