ٹور آف قطر سائیکل ریس شروع، امریکی کھلاڑی کا فاتحانہ آغاز

Tour Qatar Cycling Race

Tour Qatar Cycling Race

ٹور آف قطر سائیکل ریس شروع ہو گئی، امریکا کے برنٹ بک والٹر نیا یونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔دوحہ کے سائیکلنگ ٹریکس پر دنیا بھر کی اٹھارہ ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں۔ امریکی سائیکلسٹ نے پہلا مرحلہ جیت کر سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فتح سمیٹنے والے برنٹ بک والٹر نے ایک سو پینتالیس اعشاریہ دو کلو میٹر کا فاصلہ تین گھنٹے اٹھائیس منٹ اور سینتالیس سیکنڈ میں طے کیا۔

برطانیہ کے مارک کیونڈش چھٹے نمبر پر رہے۔ چھ مرحلوں پر مشتمل ٹور آف قطر سائیکل ریس آٹھ فروری تک جاری رہے گی۔