ڈیوس کپ کی تاریخ کا سب سے طویل اور اعصاب شکن میچ

Republicans Tennis

Republicans Tennis

جنیوا میں ڈیوس کپ کی تاریخ کا سب سے طویل میچ کھیلا گیا، چیک ریپبلکن ٹینس جوڑی نے سوئس ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

جنیوا میں کھیلے گئے ڈیوس کپ مینز ڈبلز کے ٹینس میچ نے تاریخ رقم کر دی۔ انیس سو میں شروع ہونے والے ٹینس ایونٹ میں پہلی سب سے طویل میچ کھیلا گیا۔ چیک ریپبلک نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے سوئس حریفوں کا خوب مقابلہ کیا۔

تاریخی حیثیت اختیار کرنے والا اعصاب شکن میچ سات گھنٹے اور دو منٹ تک جاری رہا۔ فاتح کھلاڑی ٹام برڈیچ اور لوکس روسل نے سوئس جوڑی کو چھ چار، پانچ سات، چھ چار، چھ سات اور چوبیس بیس سے زیر کیا۔ ڈیوس کپ کی تاریخ میں طویل دورانیے کا میچ اس سے پہلے انیس سو بیاسی کا کوارٹرز فائنل کھیلا گیا جو چھ گھنٹے اور اکیس منٹ تک جاری رہا۔

ٹینس کے کسی بھی ایونٹ کا سب سے طویل دورانیے کا میچ دو ہزار دس کو ومبلڈن میں کھیلا گیا۔ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ امریکی کھلاڑی جان آئزنر فرانسیسی حریف کو ریکارڈ گیارہ گھنٹے اور پانچ منٹ تک مقابلہ کیا۔ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے امریکی ٹینس سٹار نے اپنا زور بازو منوایا۔