ٹی ایم اے حکام کی نا اہلی کی وجہ سے مسلم بازار ، مچھلی چوک اور صرافہ بازار میں بلا وجہ رش معمول بن گیا

گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم اے حکام کی نا اہلی کی وجہ سے مسلم بازار ، مچھلی چوک اور صرافہ بازار میں بلا وجہ رش معمول بن گیا ہے۔ ٹی ایم اے سے بغیر رجسٹرڈ سینکڑوں ریڑھی بانوں نے مسلم بازار پر جہاں قبضہ کر رکھا ہے وہاں پر ناجائز تجاوزات کی آڑ میں بھی قبضہ قائم ہے۔

گجرات شہر کے سب سے بڑے بازار میں آنے والے شہریوں کو ریڑھی بانوں اور ناجائز تجاوزات کی وجہ شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹی ایم اے حکام نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ٹی ایم اے ملازمین ناجائز تجاوزات کی آڑ میں بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ بازار کے داخلی وخارجی راستوں پر کسی قسم کے پولیس کی جانب سے حفاظی انتظامات نہیں کیے گئے جو کہ کسی بھی بڑی دہشت گردی کا سبب بن سکتے ہیں۔