ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

Pakistan Cricket Player (Kamran Akmal)

Pakistan Cricket Player (Kamran Akmal)

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جیت میں اہم کردار کامران اکمل نے ادا کیا۔ انہوں نے پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست بانوے رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سینتیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور شعیب ملک نے چھٹی وکٹ کے لیے پچانوے رنز کی شراکت قائم کی۔

بھارت کی جانب سےایش ون نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت کی جانب سے گوتھم گھمبیر اور وریندر سہواگ کا اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف پینتالیس رنز کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور روہت شرما نے تیسری وکٹ کے لیے ایک سو ستائیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوہتر بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز روہت شرما رہے، انہوں نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چھپن رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے دو اور عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔