سپریم کورٹ کا پی ٹی اے کو گستاخانہ فلم انٹرنیٹ سے ہٹانے کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ (جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کوگستاخانہ فلم انٹرنیٹ سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ پیمرا ور پی ٹی اے کواپنی آنکھیں کھولنی چاہیے۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فحش مواد سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت انٹرنیٹ پرگستاخانہ فلم کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرارآفس کونوٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہلاکتوں اورجلا گھیراؤ کے بعد ہی کیوں ایکشن لیا جاتا ہے۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیے کہ افسوس کی بات ہے کہ اب بھی ویب سائٹ پرگستاخانہ مواد موجود ہے۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کوگستاخانہ فلم انٹرنیٹ سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ جماعت اسلامی نے گستاخانہ فلم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی، جو منظور کرلی گئی۔