ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو مات دیدی

Pakistan vs SriLanka

Pakistan vs SriLanka

ابوظہبی : پاکستان نے سری لنکا کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے مات دیدی۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 141 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ چندی مل چھپن رنز بناکر نمایاں رہے۔ اعزاز چیمہ نے چار جبکہ عمر گل نے دو بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔کپتان مصباح الحق نے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔