ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آج قومی ٹیم روانہ ہو گی

pakistan hockey

pakistan hockey

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم آج کراچی سے نیوزی لینڈ روانہ ہورہی ہے۔ تینتیسویں ہاکی چیمپئنز ٹرافی تین سے گیارہ دسمبر تک آکلینڈ نیوزی لینڈ میں کھیلی جائیگی۔
چیمپئنز ٹرافی کے نئے فارمیٹ کے تحت شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جرمنی کے ساتھ شامل ہے اور اپنا پہلا میچ تین دسمبر کو انگلینڈ سے کھیلے گا۔
قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ منیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے حالیہ دورے سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور سہ فریقی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا پر فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔