ٹی 20 فائنل ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز آج مد مقابل ہونگے

World T20 Final

World T20 Final

ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک) چوتھے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا تاج کس کیسر سجے گا اوراس کا فیصلہ آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کیدرمیان فائنل میں ہو جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فیصلہ کن میچ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گاجہاں میزبا ن سری لنکا پرعزم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل آئے گا۔سری لنکا دوسری مرتبہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جہاں اسے پاکستان کے ہاتھوں آٹھ وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کپتان مہیلا جے وردھنے کہتے ہیں کہ سری لنکا فائنل میں کامیابی کے لیے گراؤنڈ میں اتریگا ۔بطور میزبان ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔ سیمی فائنل میں فیورٹ آسٹریلیا کے خلاف کالی آندھی کا روپ دھارنے والی ویسٹ انڈین ٹیم بھی جیت کے لیے پرعزم ہے۔کپتان ڈیرن سمی کہتے ہیں کہ ٹیم پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے اورفائنل جیت کرجشن منائیں گے ۔