ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان سپرایٹ مر حلے میں پہنچ گیا

t20 pakistan vs bangladesh

t20 pakistan vs bangladesh

پالی کیلے میں ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی گروپ ڈی کے پول میچز میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے عمران نذیر کی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کا سپر ایٹ میں جانے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر لی ۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹہتر رنز بنائے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے دئے گئے ایک سو چھہتر رنز کا تعاقب بڑی سرگرمی سے کیا پاکستان کے دونوں اوپننگ بیٹسمینوں نے بنگلہ دیش کے بائو لروں کی جم کر پٹائی کی عمران نذیر نے چھتیس گیندوں پر بہتر رنز بنائے وہ ابوالحسن کی گیند پر مشفق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ کپتان محمد حفیظ نے سینتالیس گیندوں پر پینتالیس رنز بنائے انہیں بھی ابوالحسن کی گیند پرمتبادل کھلاڑی فرہاد رضا نے کیچ کیا۔ ناصر جمشید اور کامران اکمل نے بالترتیب انتیس اور بائیس رنز بنائے ۔

ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا تھا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب ال حسن چوراسی رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ پھر شکیب ال حسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے چوون گیندوں پر چوراسی رنز بناکر بنگلہ دیش کا اسکور مقررہ اوورز میں ایک سو پچھہتررنز تک پہنچا دیا۔ پاکستانی فیلڈرز نے بھی بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے متعدد کیچز چھوڑے۔ پاکستان کی جانب سے یاسرعرفات نے تین کھلاڑیوں کو آٹ