ٹی20 ورلڈ کپ : بھارت نے انگلینڈ کو 90 رنز سے شکست دیدی

India vs england

India vs england

ٹی20 ورلڈ کپ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گروپ ڈی میں بھارت نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کی دھلائی کردی ایک سو اکہتر کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اسی رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بھارت نے نوے رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ٹیم انگلینڈ کو جیت کیلئے بھارت نے ایک سواکتہررنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم چودہ اعشاریہ چار اوورز میں صرف اسی رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کے صرف تین بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ۔ بھارت کی جانب سے ہر بجن سنگھ نے انگلینڈ کے چار کھلاڑی آئوٹ کئے عرفان پٹھان اور چائولہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ٹیم کو اننگز کے آغاز میں پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ عرفان پٹھان کو آٹھ رنز پر اسٹیون فن نے بولڈ کیا ۔ گوتھم گھمبیر اور ویرات کوہلی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ستاون رنز کا اضافہ کیا۔ گھمبیر پینتالیس اور کوہلی چالیس رنز بناکرنمایاں رہے ۔روہیت شرماپچپن رنزکی اننگزکھیل کرناٹ آٹ رہے ۔ فن نیدووکٹیں حاصل کیں ۔