فیصل آباد میں سعید اجمل کے حق میں نعرے

Saeed ajmal

Saeed ajmal

فیصل آباد (جیوڈیسک) ملک بھرمیں شائقین کرکٹ نیوزی لینڈکے خلاف جیت پر پھولے نہیں سمارہے،کرکٹ فینز کاکہناہیکہ سعید اجمل ورلڈ کلاس بالر ہیں ،وہ کسی ایوارڈ کے محتاج نہیں۔ فیصل آباد کیبچوں نے بھی اپنے شہرکی شان جادوگر اجمل کے حق میں نعرے لگائے۔شاہینوں نے کیویز کو دبوچ لیا۔ کیوی ٹیم کے خلاف مین آف دی میچ ناصرجمشید نے جہاں دھواں دار بیٹنگ کی ۔۔وہیں سعید اجمل کی چکمہ دیتی گیندوں نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کوسنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

فیصل آباد میں گلی گلی محلے محلے شائقین کرکٹ دم سادھے میچ دیکھتے رہے۔ جب پاکستان نے فتح حاصل کی تو فیصل آبادکے شہریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔بچے اور بڑوں نے اپنے شہر کی شان سعید اجمل کے حق میں نعرے لگائیاور خوب ہلا گلہ کیا۔لاہور میں کرکٹ فینزکاکہناتھاسعید اجمل توقعات پرپورااترے۔ شائقین کرکٹ کے مطابق سعید اجمل ورلڈکلاس بالر ہیں۔ کرکٹ لورز کاکہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کا تسلسل برقراررکھنا چاہیئے۔ بنگلہ دیش کو آسان حریف تصورکرنا غلط ہوگا۔