پااکستان اور امریکا کے عسکری تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ پینٹاگون

John Kirby

John Kirby

امریکہ : (جیو ڈیسک) محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عسکری تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے دو رابطہ کاروں کو پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔

سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دونوں افسران کو امریکا بلا لیا گیا تھا مگر پاکستان کی درخواست پر انہیں بھیجا گیا ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ رابطہ افسر پاک افغان سرحدی علاقوں ایساف فورسز اور پاکستانی فوج کے درمیان روابط کو بہتر بنائیں گے۔ رابطہ کار پشاور میں رہ کر اپنا کام کریں گے۔