بھارت: بلا ضرورت غیر ملکی دوروں، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی

India

India

بھارت : (جیو ڈیسک) وزارت خزانہ نے اخراجات میں کمی کے لئے بلاضرورت غیر ملکی دوروں، نئی گاڑیوں کی خریداری اور تمام وزارتوں اور محکموں میں نئی ملازمتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فائیو سٹار ہوٹلوں میں سرکاری اجلاسوں کے انعقاد پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکم میں وزارتوں اور سرکاری محکموں سے غیر ضروری اخراجات میں بھی دس فیصد کمی لانے کا حکم دیا گیا ہے، وزارتوں کو بھیجے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان ٹوتیوں کو لاگو کرنے کی ذمہ داری متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں کی ہو گی۔