بھارت: آندھرا پردیش میں ٹریفک حادثہ ،20 افراد ہلاک

India

India

بھارت : (جیو ڈیسک) آندھرا پردیش میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے اسکندر آباد کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک پر سوار لوگ ایک عزیز کی آخری رسومات ادا کر کے واپس جا رہے تھے۔ سولہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے، ایک زخمی مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے بس ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہی اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔