پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کو تیار ہیں۔ دھونی

Mahendra Singh Dhoni

Mahendra Singh Dhoni

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کو تیار ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈ کھیل کا فیصلہ کر لیں تو ایسا ممکن ہے ، اور اس سے اچھی بات نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی ٹیم بھارت آ کر کھیلے، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ ایسا کب ہو سکے گا۔