پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، فضل الرحمان شرکت کریںگے

parliment

parliment

پاکستان: (جوی ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج شام پھر شروع ہو رہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کیساتھ تعلقات کے متعلق سفارشات کا ترمیم شدہ مسودہ آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

مشترکہ اجلاس سے پہلے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں امریکا سیتعلقات پر سفارشات کو حتمی شکل دے جائیگی۔ ن لیگ کے ارکان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سفارشات کا ترمیم شدہ مسودہ آج مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جس کی اتفاق رائے سے منظوری لی جانے کی کوشش کی جائے گی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مشروط شرکت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ اجلاس میں اپنا موقف پیش کریں گے۔پاکستان سے افغانستان اسلحے کی ترسیل نہیں ہونی چاہیئے۔ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں بات اختلافی نوٹ تک محدود نہیں رہے گی۔