گلگت: کرفیو میں نرمی سے وادی میں گہما گہمی

gilgit

gilgit

پاکستان: (جیو ڈیسک) گلگت میں کرفیو کی نرمی سے وادی میں گہما گہمی دیکھنے میں نظرمیں آئی۔ موبائل فونز سروسز تاحال معطل ہے۔

گلگت میں کرفیو کی نرمی کا سلسلہ دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہے۔ فوجی دستے شہر میں گشت کر رہے ہیں۔ کرفیو کی وجہ سے بازاروں میں اشیائے خورونوش کی کمی اور سبزیوں کی قلت سے خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے تھوک فروش نہ آنے کی وجہ سے تازہ سبزیاں اور دیگر اشیا میسر نہیں ہیں۔