بریگیڈیئر فہیم کا بیان حلفی بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔ خوشنود اختر

khushnood akhtar

khushnood akhtar

پاکستان: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری خوشنود اختر لاشاری نے سپریم کورٹ میں نارکوٹکس فورس کے علاقائی ڈائریکٹر بریگیڈیر فہیم کے بیان حلفی کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

برگیڈئیر فہیم کے نام لکھے گئے خط میں خوشنود لاشاری نے موقف اختیار کیا ہے کہ انھوں نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں ان کے بیان کا کوئی ذکر نہیں۔ عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا اس بات میں حقیقت نہیں کہ دو افسران کے ہمراہ برگیڈئیر فہیم نے ان کے دفتر کا چار مرتبہ دورہ کیا خوشنودلاشاری نے کہا سپریم کورٹ کی ہدایت کی درستگی میں وہ ہر قسم کی تحقیقات کے لیے دستیاب ہیں۔