کراچی: چھبیس بھارتی ماہی گیر ملیر جیل سے رہا

fishermen

fishermen

کراچی : (جیو ڈیسک) ملیر جیل سے چھبیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔ بھارتی ماہی گیر بس کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے، جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ کیا جائے گا۔

بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔ آج چھبیس ماہی گیر روانہ کئے گئے ہیں جبکہ کینسر میں مبتلا ایک بھارتی ماہی گیر کو کل طیارے کے ذریعے طیارے کے ذریعے بھارت روانہ کیا جائیگا۔

روانگی کے موقع پر بھارتی ماہی گیروں نے کہا جیل انتظامیہ کا رویہ برادرانہ تھا اور انہیں یہاں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی، وہ دعا کرتے ہیں کہ باقی ماہی گیر بھی جلد رہاہوں۔جیل میں اب بھی چارسو انچاس ماہی گیر سزا کاٹ کر رہے ہیں۔