پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

natiional assembly

natiional assembly

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فروری کے پہلے ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا ہے تاکہ مشترکہ اجلاس کے لیے تاریخ کا تعین کیا جاسکے۔
قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ نے اس حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی جس کے بعد امریکا اور ایساف کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے تعین کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔