پارلیمنٹ کو سلیوٹ کرتے ہیں 19ویں 20ویں ترمیم منظور کی۔ چیف جسٹس

supreme court

supreme court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے پارلیمنٹ کو سلیوٹ کرتے ہیں کہ عدالت کے کہنے پر انیس ویں اور بیس ویں ترمیم منظور کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت مضبوط کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔کامیاب امیدوار کو کم از کم پچاس فیصد تک تو ووٹ حاصل کرنا چاہئیں۔ ووٹ ڈالنا ہر شہری کیلئے لازم قرار دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا امیدواروں کو ایسا کام نہیں کر نا چاہیئے جس سے اخراجات سے متعلق جھوٹ بولنا پڑے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابی عذر داریوں کو جلد سننا اور نمٹانا چاہیئے۔

جسٹس خلجی عارف نے ریماکس دئیے کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے خلاف درخواست سننے کو تیار ہیں۔ کسی کی تنقید سے نہیں ڈرتے، عدالت قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ دیتی ہے، ہمارا ضمیر مطمئن ہے، جواب صرف خدا کو دینا ہے۔ انتخابی اخراجات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔