پارٹی میں کوئی نیا گروپ نہیں بنا رہے۔ سندھ اسمبلی

sindh assembly

sindh assembly

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی ارکان اسمبلی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پارٹی میں کوئی نیا گروپ نہیں بنا رہے اور ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی جو پارٹی کے خلاف ہو۔  وزیراعلی ہاس میں ہونے والے اجلاس میں بانوے میں سے تراسی ارکان نے شرکت کی جبکہ تین ارکان بیرون ملک ہیں اور چھ ارکان شریک نہیں ہوئے تاہم ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے ساتھ مختلف ملاقاتوں میں شریک تمام ارکان گروپ کی صورت میں اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ارکان پارلیمانی پارٹی سے قبل ڈاکٹر ذوالفقارمرزا سے ملاقات بھی کرکے آئے جس کے باعث پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سات بجے کے بجائے نو بجے دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا او دو گھنٹے تک جاری رہا ۔ اجلاس میں بلدیات نظام پر بھی بات ہوئی ۔ وزیراعلی سندھ نے ارکان کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ بلدیاتی نظام یہ کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کیا جائیگا جو صوبے کی عوام کو قبول نہ ہے۔