پالی کیلی ٹیسٹ:پاکستان کا سری لنکا کو فتح کیلئے270 رنز کا ہدف

asad shafiq

asad shafiq

پالی کیلی : (جیو ڈیسک) اسد شفیق کی عمدہ سینچری کی بدولت پاکستان نے پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو کامیابی کے لئے دو سو ستر رنزکا ہدف دیا ہے۔ پالی کیلی میں جاری ٹیسٹ کے پانچویں اور آخر روز پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز دوسو ننانوے رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسد شفیق اورعدنان اکمل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نویں وکٹ کی شراکت میں اکیاسی رنزکا اضافہ کیا۔

اسد شفیق نے مر د بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست سینچری اسکور کی۔ کپتان مصباح الحق نے اسد کی سینچری مکمل ہوتے ہی تین سو اسی رنز پر اننگز ڈیکلئر کردی۔ اور سری لنکا کو کامیابی کے لئے دو سو ستر رنز کا ہدف دیا۔

اسد شفیق نے ایک سو پچیانوے گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے سو رنز بنائے، عدنان اکمل زخمی ہونے کے باوجود انکا اچھا ساتھ دیا اور ناٹ آوٹ پنتیس رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔