باکسر عامر خان نے مقابلے کی تصدیق کردی

boxer amir khan

boxer amir khan

لاس ویگاس : (جیو ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتے کے روز لاس ویگاس میں امریکی باکسر ڈینی گارشیا کے مقابل باکسنگ رِگ میں اتر رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق باکسر عامر خان نے مقابلے کی تصدیق کردی ہے۔

شیڈول کے مطابق یہ بائوٹ ہفتے کے روزہوگی۔ بائوٹ میں عامر کا مقابلہ امریکا کے ڈبلیو بی سی لائیٹ ویلٹرویٹ چیمپئن ڈینی گارشیا سے ہوگا جو اپنے باکسنگ کیرئیر میں کبھی ناکام نہیں رہے۔

عامر خان نیایک سماجی ویب سائٹ پر اس فائٹ کی تصدیق کی ہے۔ سابق آئی بی اے اور ڈبلیو بی اے چیمپئن عامر خان لیمونٹ پیٹرسن سے مقابلہ منسوخ ہونے کے بعد اگلے مقابلے کے لیے باکسر کی تلاش میں تھے۔