پاک سری لنکا تیسرا ٹیسٹ ڈرا، سیریز سری لنکا کے نام

cricket

cricket

پالی کیلے : (جیو ڈیسک) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سری لنکا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

پالی کیلے میں ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز دو سو ننانوے رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ سے کیا تھا ۔ اسد شفیق نے ناقابل شکست سو رنز بنانے کے ساتھ عدنان اکمل کے ہمراہ آٹھویں وکٹ پر اکیاسی رنز کی شراکت قائم کی۔ جس کے بعد پاکستان نے تین سو اسی رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈکلیئرڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح سری لنکا کو جیت کیلئے دو سو ستررنز کا ہدف ملا۔

سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے چوہتر رنز بنائے۔ دن کے اختتام سے نو اوورز قبل سری لنکا نے چار وکٹ پر ایک سو پچیانوے رنز بنائے تھے جب دونوں کپتانوں کی رضامندی سے میچ ختم کردیا گیا۔