پام آئل کی درآمدات میں 16فیصد اضافہ

Palm Oil

Palm Oil

سویا بین، کینولا کی مقامی پیداوار میں اضافے سے پام آئل کی درآمدات میں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں سولہ فیصد کمی ہوگئی۔

جولائی سے اکتوبر تک انہتر کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر سے زائد کا پام آئل درآمد کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں بیاسی کروڑ ترپین لاکھ ڈالر کا پام آئل درآمد کیا گیا تھا۔

پاکستان اپنی گھی وتیل کی ضروریات پورا کرنے کیلئے ملائشیا اور انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرتا ہے۔