گیس بندش نامنظور ، اپٹماکا کارخانے زبردستی کھولنے کا اعلان

Pakistan Factories Open

Pakistan Factories Open

آل پاکستان ٹیکسٹائل پرو سیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے صنعتوں کے لئے گیس بندش مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز سے زبردستی فیکٹریاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اپٹما کے ہنگامی اجلاس میں ریجنل چیئر مین رضوان اشرف کا کہنا تھا کہ پنجاب کیاسی فیصد انڈسٹری تباہ ہو چکی ہے جبکہ باقی صنعت کار اپنے یونٹ دوسرے ملکوں میں منتقل کر رہے ہیں ۔

ٹیکسٹائل سے وا بستہ تمام تنظیموں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ سترہ دسمبرکو سو ئی گیس دفاتر کے سا منے احتجاج کر یں گے ۔ بے روز گار مزدور سڑکوں پر آگئے تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہو گی ۔