پانچواں ون ڈے: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

sri lanka

sri lanka

پاکستان اور سری لنکا آج ابوظبی میں پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لئے مدمقابل ہیں۔ پاکستان کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کی فتح پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں سری لنکا کی جگہ نمبر چار بنادیگی جبکہ ناکامی پاکستان کو دوبارہ نمبر چھ پرپہنچادیگی۔ کوچ محسن خان کاکہنا ہے کہ وہ رینکنگ کواہم نہیں سمجھتے اگر ٹیم جیت رہی ہوتو وہ خودبخود بہتتر پوزیشن حاصل کریگی۔
پاکستان ٹیم میں سہیل تنویر،اسد شفیق اور جنید خان کو چانس دیاگیا ہے۔ سری لنکا ٹیم سیریز کے ہارنے کے بعد وقار کی بحالی کیلئے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مہیلا جے وردنے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے وطن واپس جا رہے ہیں۔