پاک سری لنکا پانچواں ون ڈے آج ابو ظبی میں ہو گا

pakistan vs srilanka

pakistan vs srilanka

پاکستان اور سری لنکا سیریز کا پانچواں اورآخری ون ڈے آج ابوظبی میں کھیلا جائے گے۔ ابوظبی میں کھیلے گئے سولہ میچوں میں سے پاکستان نے نو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی کا افتتاح18اپریل 2006 کو پاک،بھارت ون ڈے میچ سے ہوا،جو پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیتا۔ مجموعی طور پراسٹیڈیم میں سولہ ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گئے تمام میں پاکستان ٹیم شامل تھی۔ پاکستان نے نومیں فتح حاصل کی اورسات ہارے۔ سری لنکا اورپاکستان تین مرتبہ یہاں مدمقابل آئے۔ دومیں فتح اور ایک مرتبہ ناکامی کا سامناکیا۔ سب سے بڑاٹوٹل نو وکٹوں کے نقصان پر تین سوتیرہ رنز پاکستان نے سری لنکا ہی کیخلاف بنائے۔ سری لنکانے نو وکٹ پردوسوچھیانوے رنز کا بہترین اسکور کیا۔
کامران اکمل ایک سنچری سمیت چار سو تئیس رنز بنا کر کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔ یونس خان تین سوپچیانوے، شعیب ملک تین سوستاون، مصباح الحق دوسو اٹھاسی اور شاہدآفریدی دوسوتراسی رنز بنا چکے ہیں۔ عمرگل گیارہ میچوں میں تئیس وکٹیں لیکر کامیاب ترین بولر ہیں۔ لیکن بہترین کارکردگی سعید اجمل کی تینتیس رنز کے عوض چار وکٹیں ہے۔ شاہد آفریدی سترہ اور سعید اجمل دس وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سری لنکا سے سیریز جیت کر پاکستان، انگلینڈ کے برابرایک سوچھ پوائنٹس حاصل کرکے ون ڈے رینکنگ میں نمبرپانچ بن گیا ہے لیکن اس پوزیشن پر برقرار رہنے کیلئے اسے آخری ون ڈے جیتنا ضروری ہے ۔ پاکستان کی شکست انگلینڈ کو دوبارہ نمبرپانچ اورپاکستان کو نمبر چھ بنادیگیی۔