سلمان بٹ اور محمد عامر سزا کیخلاف آج اپیل دائر کریں گے

amir salman

amir salman

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے پاکستانی کھلاڑی سلمان بٹ اور محمد عامر آج اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ سابق کپتان سلمان بٹ ، فاسٹ بولر محمد آصف اور محمد عامر لندن کی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ کو ڈھائی سال اور محمد عامر کو چھ ماہ سزا ہوئی تھی۔
دونوں کھلاڑی آج ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے جبکہ محمد آصف نے ایک سال سزا کے خلاف الگ اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محمد عامر کو اصلاحاتی سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ محمد آصف اور سلمان بٹ کے وکلا دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان منتقل کرنے کیلیے بھی درخواست تیار کر رہے ہیں۔