پاپ موسیقی کے عالمی مقابلے کے فائنلسٹ منتخب

Azerbaijan

Azerbaijan

باکو: (جیو ڈیسک) پاپ موسیقی کے عالمی مقابلے یوروویژن دوہزار بارہ کے فائنل میں پہنچنے والوں کا انتخاب کرلیا گیا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں چھبیس مئی کو ہونے والے گرینڈ فائنل کے لئے رومانیہ، مالڈوا آئی لینڈ، ہنگری، ڈنمارک، البانیہ، قبرص، یونان ،روس اورآئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاپ گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا۔

جیوری پینل کی رائے اور عوام کے ووٹوں کے ذریعے پہلے سیمی فائنل سے فائنلسٹ کا چنا کیا گیا۔ یوروویژن دوہزار بارہ کے سیمی فائنل کا دوسرا راؤنڈ کل چوبیس مئی کو ہوگا۔