پاکستان، برطانیہ اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملالہ سے ملاقات

Pakistani, British and UAE Foreign Minister

Pakistani, British and UAE Foreign Minister

برمنگھم پاکستان، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ رحمان ملک، ولیم ہیگ اور شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کوئن ایلزبتھ اسپتال برمنگھم میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے۔ سوات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونی والی ملالہ یوسف زئی برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں پاکستانی، برطانوی اور متحدہ عرب امارات کے وزرا رحمان ملک، ولیم ہیگ اور شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ملالہ سے ملاقاتک کی۔ وزرا نے اسپتال کے ڈائریکٹر روزر اور ملالہ کے والد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ ملالہ کی تیزی سے اور مکمل صحتیابی ہماری ترجیح ہے، ملالہ کی طرح اپنے حقوق کیلئے لڑنے والی خواتین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے اس موقع پر کہا کہ ملالہ کا علاج کرنے پر ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے مشکور ہیں۔