پاکستانی ادارے دہشت گردی کے خلاف سخت جنگ لڑ رہے ہیں۔ امریکہ

america

america

واشنگٹن : امریکا نے کہاہے کہ یونس الموریطانی کا پکڑا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی ادارے دہشت گردی کے خلاف سخت جنگ لڑ رہے ہیں امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی سال سے داخلی طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صرف پاکستان میں ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ جاری بات چیت دونوں ملکوں کے کیلئے اہم ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ کا یہ ایک اہم حصہ ہے۔ کوئٹہ میں ایف سی پر ہونیوالے حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وکٹوریا نولینڈ نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے بڑے المناک تھے اورامریکا حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتا ہے۔