پاکستانی تاجروں کو دہشت گرد قرار دینے پر بھارت میں تحقیقات شروع

Pakistani

Pakistani

پاکستان: (جیو ڈیسک) تاجروں کو دہشت گرد قرار دینے پر بھارت میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے دعوں کا بھانڈا پھوڑا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسی را نے پانچ پاکستانی تاجروں کو دہشت گرد کے طورپر پیش کیا اور ان کے ممبئی میں داخل ہونے کی اطلاع دی تھی جس پر انتظامیہ اور بھارتی حساس ادارے حرکت میں آ گئے تھے۔ بھارتی میڈیا پر تصاویر نشر ہونے کے بعد ذرائع نے حفیظ سینٹر کے تاجروں، مہتاب بٹ، عاطف بٹ،سکیورٹی گارڈ بابر شبیرکو اپنی ٹیلی ویژن سکرین پر دکھایا اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے دعوے کا پول کھول دیا تھا۔خفیہ ایجنسی را نے غلط اطلاع دینے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔