کراچی: فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں رات دس سے گیارہ بجے کے درمیان صرف ایک گھنٹے میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک 45 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لئے لاش اسپتال بھیج دی ہے۔ سپرہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔