پاکستانی جوہری اثاثوں کی حفاظتی ٹیم میں مزید اہلکار شامل

Pakistan Nuclear Weapons

Pakistan Nuclear Weapons

جوہری اثاثوں کی حفاظتی ٹیم مزید پانچ سو پچاس سیکیورٹی اہلکار شامل کر لئے گئے، نئی ٹیم پہلے سے مامور بیس ہزار اہلکاروں پر مشتمل فورس کا حصہ ہوگی۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ سو پچاس اہلکاروں پر مشتمل نئے سیکیورٹی دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ سندھ رجمنٹل سنٹر حیدرآباد میں ہوئی،کمانڈر نیول سٹریٹجک فورس کمانڈ ریئر ایڈمرل شاہ سہیل مسعود نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم جوہری اثاثوں کی حفاظت اور بری،بحری اور فضائی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے نئے ریکروٹس سے کہا کہ وہ سٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہتھیاروں اور آلات کے استعمال میں مہارت حاصل کریں،شاہ سہیل مسعود نے یقین کا اظہار کیا کہ نئی ٹیم جوہری اثاثوں کی حفاظت سے متعلق قوم کے اعتماد پر پوری اترے گی،نئے ٹیم جوہری اثاثوں کی حفاظت کیلئے پہلے سے موجود بیس ہزار اہلکاروں پر مشتمل فورس کا حصہ ہوگی۔