پاکستانی دلکش اداکارہ رانی کی آج انیسویں برسی منائی گئی

rani

rani

لاہور: (جیو ڈیسک) کہتے ہیں ناکامی، کامیابی کی طرف پہلی سیڑھی ہوتی ہے اور یہ کہاوت اداکارہ رانی پر فٹ آتی ہے ۔ پاکستان کی دلکش اداکارہ رانی کو بھی پہلے پہل ناکامی کا منہ کئی بار دیکھنا پڑا یکے بعد دیگرے ان کی دس فلمیں بری طرح فلاپ ہوئیں۔ مگروحید مراد ان کے لئے خوش قسمت ثابت ہوئے اور فلم “دیور بھابھی” ہٹ ہوئی تو پھرر انی نے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ کوئی فلم گولڈن جوبلی ثابت ہوئی، تو کوئی سلور جوبلی۔

پاکستانی دلکش اداکارہ رانی کی آج انیسویں برسی منائی گئی۔ رانی نے اردو اور پنجابی فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ دیور بھابھی کی کامیابی نے رانی کو سپرا سٹار بنا دیا رانی کی فلم “ارمان” پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم تھی۔ گولڈن جوبلی فلم “انجمن” میں رانی نے لازوال اداکاری کی۔ ان کی فلم “تہذیب”گولڈن جوبلی ثابت ہوئی ۔”امرا جان ادا” میں رانی نے ایک طوائف کا کردار ادا کیا جو سپرہٹ ثابت ہوئی۔

رانی نے سب سے زیادہ وحید مراد کے ساتھ کام کیا، رانی نے دو ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔ اداکارہ رانی پاکستانی فلمی تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ جو ہمیشہ روشن رہے گا۔