جے پور : مشرقی ملبوسات کی جدید انداز ڈیزائن

jaipur fashion

jaipur fashion

جے پور: (جیو ڈیسک) بھارت کے شہر جے پور میں ہونے والے فیشن شو میں ماڈلز نے جدید انداز میں ڈیزائن کئے گئے روایتی مشرقی ملبوسات کی نمائش کی۔ اکشے کمار سوناکشی سنہا نے بھی ریمپ پر دھوم مچادی۔

پنک سٹی جے پور میں لگے تین روزہ فیشن میلے کا آغاز راجستھانی روایتی لباس کو نئے انداز میں پیش کرکے کیا گیا۔ ثقافتی لباس کے ساتھ ماڈلز نے روایتی جیولری کی بھی نمائش کی۔ فیشن شو سے اداکار اکشے کمار اور سوناکشی سنہا نے بھی خوب فائدہ اٹھایا۔ بالی ووڈ فلم راؤڈی راٹھور کی تشہیر کیلئے آئی فلم کی مرکزی کاسٹ نے کیا ریمپ پر واک کے ساتھ خوب ہلہ گلہ۔ اکشے اور سوناکشی کی اچانک ریمپ پر آمد نے حاضرین کو حیران کردیا۔