فلم کی تشہیر کیلئے رابرٹ پٹنسن کی کانز فلم فیسٹول آمد

robert pattinson

robert pattinson

کانز : (جیو ڈیسک) ٹوائیلائیٹ اسٹار رابرٹ پٹنسن پہنچ گئے ہیں کانز فلم فیسٹول ۔ جہاں وہ کریں گے اپنی نئی فلم کوسموپو لِس کی پروموشن۔ فلم ٹوائیلائیٹ اسٹار نے رابرٹ پٹنسن کو سچ میں بنا دیا سپر اسٹار۔

ایک کے بعد ایک کامیابیاں چھوتی گئیں ان کے قدموں کو۔۔رابرٹ کو ملا اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ اور پھر کئی ایوارڈز کے حقدار بنے۔ اس فلم سے شہرت اور دولت حاصل کرنے کے بعد جو بھرم آئے ، اسے دیکھ کر رابرٹ کو فلم کوسمو پولِس میں کاسٹ کرلیاگیا۔ جس میں وہ بنے ہیں دولت مند گھرانے کے بگڑے ہوئے آخری چشم و چراغ۔ اس فلم کی اسکریننگ کانز فلم فیسٹول میں کی جارہی ہے۔