کانز فلم فیسٹول میں ستارے اتر آئے

The oath

The oath

کانز : (جیو ڈیسک) کانز فلم فیسٹول کی رنگا رنگ تقریب میں فلم کاسموپولیز اور لیبیا کے حالات پر مبنی ڈاکومینٹری دی اوتھ آ ف توبرک کی تشہیر کی گی۔

اس موقع پر کاسمو پولیز فلم کے مرکزی کرادر راپرٹ پیتنسن اور فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کی اور فلمی فیسٹول کے ریڈکارپٹ پر لگا دیئے چار چاند۔ مصنف ڈان ڈیلیو کے ناول سے ماخوذ اس فلم میں یورپ کے سر مایہ دارانہ نظام کی عکاسی کی گئی ہے۔

ڈاکومینٹری فلم دی اوتھ آ ف توبرک میں لیبیا کے حالات کی عکاسی کی گئی ہے اور معمر قزافی کے عروج و زوال کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔