شاہ رخ نے اسٹیڈیم میں سگریٹ نوشی پر معافی مانگ لی

shahrukh khan

shahrukh khan

جے پور : (جیو ڈیسک) شاہ رخ نے آئی پی ایل میچ میں سگریٹ پینے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی اور جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈر کے شریک مالک شاہ رخ کے وکیل نے جے پور کی عدالت میں پیش ہو کر شاہ رخ کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے عدالت سے کیس خارج کرنے کی استدعا کی۔

آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران شاہ رخ نے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں سگریٹ نوشی کی تھی جس پر ان کے خلاف مقامی عدالت میں کیس دائر کر دیا گیا تھا۔ بھارتی ریاست راجستھا ن میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔