کانز فلم فیسٹیول میں آئس مین کومتھ تھری ڈی کی نمائش

Film Festival

Film Festival

کانز(جیوڈیسک)چینی مارشل آرٹس کے ماہر اداکار ڈونی ین کی فلم آئس مین کومتھ تھری ڈی” کانز فلم فیسٹول کے دوران دکھائی گئی۔فلم کے شو سے پہلے ریڈ کارپٹ پر اداکار ڈونی ین اور ایوا ہوانگ کو زبردست پذیرائی ملی۔ ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونی نے کہا کہ آج کل فلم بنانا بہت مشکل کام ہے۔

چینی فلمیں بھی عالمی معیار پر اترتی ہیں اور چند سالوں سے مسلسل کانز میں شامل ہوتی ہیں۔ فلم میں چار سو برس پہلے کے چار مارشل آرٹس کے ماہرین کی کہانی بیان کی گئی ہے جن پر بغاوت کا الزام ہے لیکن بدقسمتی سے وہ برف تلے دب کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک موجودہ دور میں زندہ ہو جاتا ہے اور ماضی میں جا کر اپنی صفائی پیش کرنا چاہتا ہے۔