فرانس:کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی سینما کے100 سال منائے گئے

France

France

پیرس(جیوڈیسک) پیرس فرانس کے شہر کانز میں جاری فلم فیسٹیول کے دوران بھارتی سینما کے سو سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایا گیا۔

کانز فلم فیسٹیول میں انڈین سینما کے سو سال مکمل ہونے پر فلم ممبئی ٹالکیز کا ورلڈ پریمیر پیش کیاگیا۔

اس موقع پر امیتابھ بچن، ودیا بالن سمیت بھارتی سینما کے کئی نامور اداکار اور ہدایتکار بھی شریک ہوئے۔بالی ووڈ، دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں سالانہ ایک ہزار سے زیادہ فلمیں بنتی ہیں۔