کانز فلم فیسٹیول، کمبوڈین فلم دی مسنگ پکچر کے لئے ایوارڈ

Paris

Paris

پیرس(جیوڈیسک) فرانس کے شہر کانز ان دنوں فلمی ستاروں سے جگمگا رہا ہے،کانز فلمی میلے میں کمبوڈین فلم دی مسنگ پکچر نے دوسرابڑا ایوارڈ جیت لیا۔فرانس میں سالانہ کانز فلم فیسٹیول تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے فلمی صنعت کی قدآور شخصیات شریک ہیں۔

میلے میں اٹھارہ فلموں کے مابین دوسرے بڑے ایوارڈ ان سرٹین کے لیے مقابلہ ہوا۔ یہ مقابلہ کمبوڈیا کی فلم “دی مسنگ پرسن “کے نام رہا۔ میلے میں گولڈن پام کے اعلی ترین اعزاز کے حصول کے لیے دس ممالک کی بیس فلمیں میدان میں ہیں۔

جس میں رومن پولانسکی فلم “وینس ان فر”مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہے، دس روز سے جاری اس فلمی میلے کی شاندار اختتامی تقریب کل ہو گی۔