پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر وطن واپس پہنچ گئے

Muhmmad Amir

Muhmmad Amir

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ محمد عامر کو لینے کیلیے پی سی بی کے اہلکار اور فاسٹ بالر کے اہلخانہ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ نوجوان فاسٹ بولر نے لندن کے تربیتی ادارے میں چھ مہینے کی سزا کاٹی۔

لندن میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر لندن سے رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔ عامر آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی کے باعث مزید چار سال تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

محمد عامر نے بہت کم وقت میں دنیائے کرکٹ میں اپنا نام روشن کیا۔ نوجوان کھلاڑی کی غلطی کہیں یا پھر پیسوں کی چمک میں ڈوب جانا،ان کے نہایت عمدہ کیریئر پر داغ چھوڑ گیا ہے۔