سزا مکمل کرکے فاسٹ بولر محمد عامر آج وطن واپسی پہنچیں گے

muhammad amir

muhammad amir

کرپشن کیس میں سزا مکمل کرکے فاسٹ بولر محمد عامر آج صبح لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ہیتھرو ایئر پورٹ پر محمد عامر کو عام راستے کے بجائے خصوصی ٹنل سے جہاز تک پہنچایا جائے گا۔

برٹش عدالت نے محمد عامر کو کرپشن کیس میں چھ ماہ کی سزا دی تھی۔ کم عمری کے پیش نظر عامر نے سزا کی مدت اصلاحی مرکز میں پوری کی، انہیں اس ماہ کے آغاز میں آزاد کیا گیا تھا۔ برٹش حکام نے محمد عامر کو انکا پاسپورٹ واپس کر دیا ہے۔ انکے برطانیہ جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

فاسٹ بولر کو آئی سی سی کی پانچ سالہ پابندی کا سامنا ہے جو ستمبر دوہزار پندرہ میں ختم ہوگی۔ محمد عامر پابندی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی کی عالمی عدالت میں اپیل کریں گے۔ محمد عامر نے چودہ ٹیسٹ میں اکیاون اور پندرہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پچیس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی کئی سابق کرکٹرز نے کم عمر محمد عامر سے نرمی برتنے کی اپیل کی ہے۔