پاکستانی میوزک ڈائریکٹر ساحر علی بگا بافٹا ایوارڈ کیلئے نامزد

bafta award

bafta award

(جیو ڈیسک) شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ ملتے ہی دنیائے فلم کے دوسرے سب سے بڑے ایوارڈ بافٹا کیلئے پاکستانی میوزک ڈائریکٹر ساحرعلی بگا کو نامزد کر لیا گیا ہے ،جن کے مقابلے میں ہیں بالی وڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان، آسکر کی طرح دنیائے فلم کے سب سے بڑے بافٹا ایوارڈزکی پینسٹھ سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فنکار کونومینیٹ کیا گیا ہے۔

بیسٹ میوزک ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا کی کمپوزیشن اور راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کردہ گیت کوئی دل میں آرہا ہے شامل کر لیا گیا چوبیس مارچ کو لندن میں منعقد ہونیوالے بافٹا ایوارڈز میں ساحر علی بگا کوسامنا کرنا ہو گا بالی وڈ کے اے آررحمان کا مگر پاکستانی موسیقار شرمین عبید چنائے کی طرح بافٹا ایوارڈ بھی پاکستان کے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

گیت کوئی دل میں آرہا ہے نئی فلم تمنا میں فریال گوہر اور سلمان شاہد پر پکچرائز کیا گیا ہے ملکی فلمی حلقے ساحرعلی بگا کی بافٹا میں نامزدگی پر بے حد خوش اور فتح کیلئے دعاگو ہیں۔