نیو یارک: فلم فرینڈز ود کڈز کا پریمئیر شو

friends with kids

friends with kids

نیو یارک : (جیو ڈیسک) فلم فرینڈز ود کڈز کا پریمئیر شو ہوا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت ہالی ووڈ ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہالی ووڈ کی ہٹ فلم برائڈز میڈز کی کاسٹ ایک بار پھر جمع ہوئی ہے رومینٹک کامیڈی فلم فرینڈز ود کڈز میں۔

نیو یارک میں فلم کے پریمئیر شو میں جون ہام، ایڈورڈ برنس، میگن فاکس اور کرس او ڈاوڈ سمیت بڑے بڑے ناموں نے شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ گزشتہ فلم کی طرح اس مووی کے ہٹ ہونے کیلئے پرامید نظر آئی۔

فلم کی کہانی دوستوں کے ایک ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے جنھیں وقت کے ساتھ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے درمیان دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ فلم امریکا میں جمعہ نو مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔