پان سنگھ تومار نے ساڑھے 4 کروڑکا بزنس کرکے میدان مارلیا

Paan Singh Tomar

Paan Singh Tomar

ممبئی : ( جیو ڈیسک ) ایکشن، ہارر اور سنجیدہ کر داروں کے بعد عرفان خان کے مداحوں کو ان کا بالکل ایک نئے روپ پسند آگیا۔ فلم میں وہ ایک ایتھلیٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم ایک بھارتی دیہات سے تعلق رکھنے والے شخص کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو سات سال تک کھیل کے میدان میں کامیابیوں کے بعد نا انصافیوں کے باعث ایک کھلاڑی سے با غی بن جاتا ہے۔کھلاڑی سے با غی بننے تک کایہ سفر شائقین فلم کو بھاگیا اور فلم نے ریلیزکے شروع میں ہی ساڑھے چارکروڑ کا بزنس کیا۔